۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاکستانی بارڈر

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے کورونا کے باعث غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستانی مسافروں اور زائرین کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران نے کورونا کے باعث غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستانی مسافروں اور زائرین کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی مسافر اور زائرین اب مشروط طور پر ایران آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے ملک ہندوستان کیلئے ابھی پابندی برقرار رکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی ہمیں باقاعدہ اطلاع نہیں دی گئی ہے، جیسے ہی اطلاع موصول ہوگی، ویزوں کا اجراء شروع کر دیا جائے گا۔

ایران کی جانب سے پاکستانی مسافر و زائرین کیلئے راحت، مشروط طور پر ملک میں آسکتے ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .